میرے دن کا آغاز میری بلیک کافی اور خوشگوار میوزک کے ساتھ ہوتا ہے،ویرات کوہلی


ویرات کوہلی بھی نصرت فتح علی خان کے مداح نکلے ۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک صارف کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی جو اب تک وائرل ہوگئی، ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی صبح کا آغاز کیسے ہوتاہے ۔

ویڈیو میں ویرات اپنا اسپیکر مداحوں کو دکھا رہے ہیں جس پر نصرت فتح علی کا کلام اوتھے عملاں دے ہونے نے نبیڑے لگا ہوا ہے۔

کوہلی نے بتایا کہ میرے دن کا آغاز میری بلیک کافی اور خوشگوار میوزک کے ساتھ ہوتا ہے۔شائقین کرکٹ نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی شہنشاہ قوالی کیلئے پسندیدگی دیکھی تو ان کی حیرانی کی انتہا نہ رہی جب کہ بڑی تعداد نے لوگوں نے ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے پیش کیے۔

Exit mobile version