قومی
تحقیقاتی ٹیم نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے،ترجمان اینٹی کرپشن
راولپنڈی: اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جو قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد اسکینڈل کے تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔