بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے احساس سیونگ والٹس، بینک اکائونٹ کا افتتاح کردیا

حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھائے، اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والٹس، بینک اکاونٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث ایک سال کے دوران کروڑوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ خواتین کو روزگار دے کر غربت کو تیزی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھائے، اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

Back to top button