بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مصری وفد کی محمود عباس سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی اور تعمیرنو پربات چیت

س موقع پر فلسطینی صدرنے مصری وفد کو فلسطینی اراضی کی تازہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا

گذشتہ روز مصر کے ایک سیکیورٹی وفد نے رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں کمی اور جنگ سے متاثرہ مقامات کی تعمیر نو کے بارے میں بات چیت کی گئی۔اس موقع پر فلسطینی صدرنے مصری وفد کو فلسطینی اراضی کی تازہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ مصری وفد اور صدر عباس کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی میں مصر کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کو برقرار کھنے

مقبوضہ یروشلم اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے اور مصالحت کا عمل دوبارہ شروع کرنے پربھی غور کیا گیا۔

صدر عباس نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں ،تعمیر نو میں مدد دینے اور سیاسی ٹریک پر واپسی کی مساعی کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان گذشتہ جمعہ کے روز 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Back to top button