بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہ ہم احتساب کے کیسز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں،فواد چوہدری

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے گروپ سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے وزیر نعمان لنگڑیال نے ظہرانے کا اہتمام کیا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نعمان لنگڑیال کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ظہرانے میں شرکت کی ہے۔

ظہرانے میں ترین گروپ کے ارکان بھی شریک ہیں، نعمان لنگڑیال کے گھر منعقدہ ظہرانے میں سعید اکبر نوانی، نذیر چوہان، عون چوہدری اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم احتساب کے کیسز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر کوئی نیا گروپ نہیں بن رہا، ہم احتساب کے کیسز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ترین گروپ کے ارکان نے گزشتہ روز وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button