بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی وزارت تعلیم کی تمام ملازمین کو فوری ویکسی نیشن کی تاکید

اس کے بعد ایسے کسی بھی اہلکار کو تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، جنھوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوگی

سعودی وزارت تعلیم نے اپنے تمام ملازمین کو تاکید کی ہے کہ وہ اس سال یکم اگست سے قبل کورونا ویکسینیشن ضرور کروالیں۔ اس کے بعد ایسے کسی بھی اہلکار کو تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، جنھوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ پابندی سب کی صحت و سلامتی اور آئندہ تعلیمی سال کے دوران تعلیمی عمل کو سسٹم میں لانے کی خاطر لگائی گئی ہے اور ویکسین کے بغیر وزارت تعلیم کے کسی بھی ادارے میں کسی بھی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام جامعات، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے اعلی ادارے نیز تمام تعلیمی اداروں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اس پابندی پر عمل درآمد کرائیں۔

اشتہار
Back to top button