بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہ محمود قریشی ‘فلسطین امن مشن‘ پر نیویارک پہنچ گئے

ے۔شاہ محمود قریشی صدر جنرل اسمبلی مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے

مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ‘فلسطین امن مشن‘ پر نیویارک پہنچ گئے۔نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ دیاگیا جس میں ترکی، فلسطین، تیونس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ صدر جنرل اسمبلی اوراو آئی سی مندوبین نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے عشایئے پر اپنے خطاب میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیلئے مشترکہ کوششوں پر زوردیا۔وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر بھی مشاورت کی۔

فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا، اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے شروع ہو گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، وہ اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائیں گے۔شاہ محمود قریشی صدر جنرل اسمبلی مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اشتہار
Back to top button