قومی
سلیم مانڈوی والا کی درخواست بریت مسترد
حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ فرد جرم کے بعد کیا جائے گا،عدالت
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے سلیم مانڈوی والا کی درخواست بریت مسترد کردی۔
عدالت نے سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں فرد جرم کیلئے 24 مئی کو طلب کرلیا۔عدالت نے اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کیں اور تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ فرد جرم کے بعد کیا جائے گا۔