معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین لگنے سے 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے، رپورٹ منفی اثرات انتہائی معمولی نوعیت کے ہیں، 6 سنگین نوعیت کے واقعات سامنے آئے،یہ واقعات اتفاقی تھے، 90 فیصد شکایات انجکشن کی جگہ درد اور بخار کی تھیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ویکسین سے متعلق منفی اثرات معمولی نوعیت کے رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ سے زائد کورونا خوراکین لگائی جاچکی ہیں۔
38 لاکھ سے زائد خوراکوں میں سے 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے۔ان 90 فیصد شکایات انجکشن کی جگہ درد اور بخار کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین لگنے کے باعث 6سنگین نوعیت کے واقعات سامنے آئے۔ہر کیس کی اچھی طرح تفتیش کی گئی،سنگین نوعیت کا ہر کیس اتفاقی تھااس کا ویکسین سے تعلق نہیں ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 135 افراد وائرس سے چل بسے ، 2566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29801 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 135 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19752 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 95 ہزار 511 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔