بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سمندری طوفان، وزیر اعلیٰ سندھ کی شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت

ہ میٹ آفس اور پی ڈی ایم اےکی مشاورت سےایمرجنسی پلان بناکراقدامات کرنےہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمندری طوفان تاؤتے کے خدشے کے پیشِ نظر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کر دی۔سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں انتظامی اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں سندھ حکومت کے ترجمان، مشیرِ قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، کمشنر کراچی نوید احمد شیخ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دے دیئے اور کہا کہ میٹ آفس اور پی ڈی ایم اےکی مشاورت سےایمرجنسی پلان بناکراقدامات کرنےہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سائیکلون گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر میں شدید بارشیں ہوں گی، ڈی سی تھر ضروری اقدامات کریں۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کرنا شروع کریں، ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم میں بی ایس 19 کے افسر کو ہیڈ بنایا جائے۔

انہوں نے تمام متعلقہ ڈی سیز کو بھی اپنے دفاتر میں جبکہ محکمہ آب پاشی کو بیراجوں پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی میں تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو اپنے ایریاز میں انتظامات کرنے جبکہ صوبائی وزراء ناصر شاہ اور فراز ڈیرو کو کراچی میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔

Back to top button