بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

روس سکول میں فائرنگ سے 11ہلاک

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 8 بچے شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق روس کے جنوب مغربی شہر کازا میں منگل کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔روس کے مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 8 بچے شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 2 مسلح افراد نے اسکول میں گھس کر اندھا دھندفائرنگ کی جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں۔فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور ایک 17 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد علاقے اور کازان شہر میں تمام اسکولوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button