![](/wp-content/uploads/2021/05/baloch1-640x470.jpg)
قومی
بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں
بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہل کار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔شہید اہل کاروں میں لانس نائیک سید حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت میں پاک ایران بارڈرپر پیش آیا جہاں پیٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پردہشت گردوں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 اہل کارزخمی ہوگئے۔