بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ خاتون اوّل بشرہ بی بی اور حکومتی وفد کے دیگر افراد بھی موجود ہیں

وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پہلے مدینہ منورہ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے، جس کے بعد وزیراعظم جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوئے اور وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ خاتون اوّل بشرہ بی بی اور حکومتی وفد کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ پہنچے ، جہاں گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ آمد کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی ، وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول پر افطار کی سعادت حاصل کی ۔

اشتہار
Back to top button