بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم کی روضہ رسول ؐ پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے، وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول پر افطار کی سعادت، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج روضہ رسولﷺ پر حاضری دی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے عمران خان کی روزہ رسول ﷺ کے پاس بیٹھے تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا اور دیگر وزرا وغیرہ موجود ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افطار بھی کیا اور خصوصی دعائیں کیں۔

Back to top button