بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قیمت میں کمی،ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سمری تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور اس وقت ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی اور اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی۔اس عرصہ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا۔وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی لانے کے لیے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں جو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان کے اکثر سپیئرپارٹس درآمد ہوتے ہیں۔ڈیوٹی میں کمی اور ڈالر میں کمی سے نئی گاڑیاں کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر سمری کو منظور کرلیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔

Back to top button