بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی بلے باز اظہر علی کا نیا ریکارڈ

اظہر علی ایسے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2014ء سے 2021ء تک ہر سال میں سنچری سکور کی ہے

زمبابوے کے خلاف سنچری سکور کرنے کے بعد اظہر علی ایسے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2014ء سے 2021ء تک ہر سال میں سنچری سکور کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے پاس ہے۔

اظہر علی نے زمبابوے کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی وہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 18 سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں کرنے والوں میں اظہر علی کا پانچواں نمبر ہے۔ اس لسٹ میں یونس خان(34) پہلے، انضمام الحق(25) دوسرے، محمد یوسف (24)تیسرے اور جاوید میانداد(23) چوتھے نمبر پر ہیں۔

اشتہار
Back to top button