قومی
وفاقی دارالحکومت میں آج شام 6 بجے سے لاک ڈائون
تمام پارکس اور سیاحتی مقامات بھی آج شام سے بند ہوں گے
ڈپٹی کمشنر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن لگانےکا اعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میںآج شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن لگ جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ، تمام پارکس اور سیاحتی مقامات بھی آج شام سے بند ہوں گے۔حمزہ شفقات کے مطابق تمام سیاحتی مقامات کو بند کردیا جائےگا، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاؤن کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔