بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بائیڈن نے امریکا آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد بڑھا دی

سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے مذکورہ اقدام کا خیر مقدم

امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں سال کے دوران ساڑھے 52 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار تک پناہ گزینوں کو امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی۔سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں امریکا میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کر کے 15ہزار کر دی تھی۔

اشتہار
Back to top button