بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

انڈر پاس اور پلوں میں آرٹ ورک اور ٹیلی گرافی کا کام تیزی سے جاری ہے

سیونتھ ایونیو کے پلوں اور انڈر پاسز اور شہید ملت روڈ کے تین انڈر پاسز کو۔ آرٹ ورک اور فن خطاطی سے خوبصورت بنا دیا گیا

سی ڈی اے کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کے قدرتی حسن میں مزید اضافے کے لیے انڈر پاس اور پلوں میں آرٹ ورک اور ٹیلی گرافی کا کام تیزی سے جاری ہے سیونتھ ایونیو کے پلوں اور انڈر پاسز اور شہید ملت روڈ کے تین انڈر پاسز کو۔ آرٹ ورک اور فن خطاطی سے خوبصورت بنا دیا گیا ہے اس کے علاہ آئی ایٹ کے قریب پیدل چلنے والے پل پر ٹرک آرٹ کا خوبصورت نمونہ ڈیزائن کیا گیا ہے اس آرٹ ورک اور ٹیلی گرافی میں فن خطاطی سے منسلک یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے دن رات کوشاں ہے اسلام آباد کے حسن میں اضافے کے لیے انڈر پاسز اور پلوں پر آرٹ ورک اور ٹیلی گرافی کا کام جاری ہے اس حوالے سے سیونتھ ایونیو پر پلوں اور انڈر پاسز کو آرٹ اور خطاطی سے خوبصورت بنا دیا گیا ہے آئی ایٹ کے قریب پیدل چلنے والے پل کو ٹرک آرٹ ڈیزائن سے خوبصورت بنا دیا گیا ہے

اس کے علاہ شہید ملت روڈ کے تین انڈر پاسز کو آرٹ ورک اور فن خطاطی سے خوبصورت بنا دیا گیا ہے اس آرٹ ورک اور خطاطی کے کام میں فن خطاطی سے منسلک کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات نے خصوصی طور پر حصہ لیا جو اس فن کا علم حاصل کر رہے ہیں اور ماہر ہیں اس کے علاہ سی ڈی اے کی جانب سے اس مہم میں تمام شاہراہوں،گلیوں ،سائن بورڈز،مارکیٹوں ،پلوں پارکوں،اہم مراکز پر جو غیر قانونی وال چاکنگ اور پمفلٹ کو بھی صاف کر کے اصلی حالت میں بحال کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے

Back to top button