بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی پی 84کا ضمنی انتخاب کل ہوگا، 8جماعتیں میدان میں موجود

الیکشن میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن کے لیے 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں

خوشاب کے حلقہ پی پی 84 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں جاری انتخابی مہم ختم ہوگئی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کو اب مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔

کل ہونے والے الیکشن میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن کے لیے 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور 43 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔

امن و امان قائم رکھنے کیلیے 500 رینجرز کے جوان اور 2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ خیال رہے کہ خوشاب کے حلقہ پی پی84 کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ملک وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔

Back to top button