قومی
لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید
لیویز رسالدار یحیی خان محمد حسنی لیویز اہلکاروں کے ہمراہ گشت کررہے تھے
بلوچستان کے ضلع آواران میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے بنڈکی میں لیویز رسالدار یحیی خان محمد حسنی لیویز اہلکاروں کے ہمراہ گشت کررہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار سمیع اللہ اور اختر موقع پر شہید ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق واقعے میں لیویز رسالداراور دیگر اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔