اٹک میں موٹروے کے قریب افسوسناک حادثہ،15 افراد جان سے گئے

گاڑی کو بچاتے ہوئے مسافروں سے بھری بس کھائی میں جا گری

 اٹک میں موٹروے کے قریب افسوسناک واقعہ، گاڑی کو بچاتے ہوئے مسافروں سے بھری بس کھائی میں جا گری، درجنوں افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں موٹروے کے قریب بس کھائی میں جاگری۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


حکام کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا جا رہا ہے۔بس حادثہ حسن ابدال میں پیش آیا۔ مسافر بس لاہور سے مردان جا رہی تھی۔ بس ڈرائیور نے گاڑی کو بچاتے ہوئے فوری بنیادوں پر بس کا رخ موڑا جس سے بس کھائی میں جا گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہسپتال منتقل کیے جانے والے زیادہ تر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم چند افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام کا آپریشن جاری ہے اور بس میں پھنسے ہوئے چند مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version