بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گھریلو جھگڑا پر باپ نے فائرنگ کر کے تین بچیوں کو قتل کر دیا

نعشیںپوسٹمارٹم کے بعد سپرد خاک دی گئیں پولیس مصروف تفتیش ہے

گھریلو جھگڑا پر باپ نے فائرنگ کر کے تین بچیوں کو قتل کر دیا جن کی نعش ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس ملزم باپ کو حراست میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔آر پی او سرگودھا نے مقدمہ درج کر کے میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دے دیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ داؤد خیل کے علاقہ سکندر آباد کالونی میں گھریلو جھگڑا پر سنگدل باپ نادر خان ولد محمد خان نے اپنی تین بچیوں دو سالہ عائشہ بی بی،تین سالہ علیشہ بی بی اور چار سالہ عرفہ بی بی پر فائرنگ کر دی جن میں دو بچیاں موقع پر اور ایک بچی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جن کی عمریں دو سے چار سال تھیں۔

ان کی نعشیں آر ایچ سی ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد خاک دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔ آر پی او سرگودھا اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او میانوالی سے رپورٹ طلب کر کے تھانہ داؤد خیل پولیس کو میرٹ پر مقدمہ کو یکسو کرنے کا حکم دے دیا۔جس نے ملزم باپ نادر خان کو حراست میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

Back to top button