تجارت
حیدر آباد میں آٹا مہنگا
ضلع لوئر دیر میں سستے آٹے کے لیے سستے بازاروں میں طویل قطاریں لگ گئیں
حیدرآباد میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔چکی مالکان کا کہنا ہے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر دیر میں سستے آٹے کے لیے سستے بازاروں میں طویل قطاریں لگ گئیں۔خریداروں کا شکوہ ہے کہ روز قطار میں کھڑے ہوتے ہیں اس کے باوجود کئی کئی روز آٹا نہیں ملتا۔