علاقائی
دادو میں رائس کینال میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ گاؤں پیٹو جتوئی کے مقام پر رائس کینال میں پیش آیا
دادو میں رائس کینال میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ گاؤں پیٹو جتوئی کے مقام پر رائس کینال میں پیش آیا۔
ریکسیو ذرائع نے بتایا کہ چاروں بچے بھائی تھے اور ان کا تعلق باگری قبیلے سے تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں بچے رائس کینال کے کنارے کھیل رہے تھے، کینال میں گرنے والے ایک بچے کوبچاتے ہوئے چاروں بچے ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ مقامی غوطہ خوروں نے چاروں بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔