قومی
افطاری کے وقت گھر میں گھس کر فائرنگ،5افراد قتل
جاں بحق ہونے والو ں کی شناخت انور علی، راج ولی، روزینہ، مہر نگار اور شکیلہ کے ناموں سے ہوئی ہے
خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد اقبال کے مطابق واقعہ بانڈہ شیخ اسماعیل خیل میں پیش آیا جہاں ملزمان نے افطاری کے وقت گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ریسکو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والو ں کی شناخت انور علی، راج ولی، روزینہ، مہر نگار اور شکیلہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔