قومی
کورونا کی شدت،اجتماعی اعتکاف کے پروگرم منسوخ
این سی او سی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا
عالمی وباء کورونا وائرس کی شدت کے باعث صوبہ پنجاب کی مساجد میں اجتماعی اعتکاف کے پروگرام منسوخ کردیئے گئے ، اجتماعی اعتکاف کی بجائے مقامی مساجد میں صرف 4 سے 5 افراد الگ الگ حجروں میں اعتکاف بیٹھ سکیں گے ، این سی او سی نے اعتکاف، شب قدر ، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ، این سی او سی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ۔