قومی
کورونا کے بڑھتے کیسز، سندھ نے بھی فوج تعیناتی کی درخواست کردی
سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی
صوبے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی فوج تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، اس حوالے سے حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج کی تعیناتی کے لیے ایک خط بھی لکھ دیا ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات مانگ لی ہیں ، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں تا کہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں