کھیل
پاکستان اور زمبابوے کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا
دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے زیر کیا تھا۔ جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔
ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کا حقدار میزبان ہوگا یا مہمان؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا