بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسامہ ستی کیس ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ کریگا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 21 سالہ نوجوان اسامہ ستی کے قتل کے کیس سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ 26 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد جندران ڈویژن بنچ میں شامل ہیں۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کر دی تھیں۔مقتول اسامہ ستی کے والد نے عدالتی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

اشتہار
Back to top button