بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ٹی وی ٹاک شوز ، ن لیگ کے کن رہنمائوں کو پارٹی نے شرکت کی اجازت نہیں دی؟

مسلم لیگ (ن) نے میڈیا ٹاک شوز میں حصہ لینے کیلئے رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی۔پارٹی کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میں کئی سینئر رہنماؤں کے نام شامل نہیں اور فہرست میں جگہ نہ پانے والے رہنماؤں نے قیادت سے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فہرست پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے لندن سے جاری کی جس کے مطابق شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عظمیٰ بخاری، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ ، حمزہ شہباز، مصدق ملک، عرفان صدیقی، خرم دستگیر اورطلال چوہدری میڈیا ٹاک شوز میں حصہ لے سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے جاوید لطیف، محمد زبیر اور طارق فضل چوہدری کے نام فہرست میں شامل نہیں جس کے باعث ان رہنماؤں کو ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینےکی اجازت نہیں۔

اشتہار
Back to top button