تعلیم
مسلم لیگ ق کا تعلیمی ادارے بند رکھنے کا مطالبہ
کورونا کی صورتحال بہتر ہونے تک تعلیمی اداروں اور تمام پرائیویٹ اکیڈمیزکو بند رکھا جائے،پرویز الٰہی
پاکستان تحریک انصاف کی حکومتی اتحادی جماعت نے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتھاد مین شامل پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورونا وباء کے باعث تعلیمی اداروں کا بند رکھا جائے ، اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے رہنماء و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے تک تعلیمی اداروں اور تمام پرائیویٹ اکیڈمیزکو بند رکھا جائے۔