بین الاقوامی
سعودی عرب میں برف باری
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، خمیس مشیط سمیت متعدد علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
حائل شہر اور عسیر ریجن میں برف باری کے بعد پہاڑوں اور نخلستانوں نے موٹی سفید چادر اوڑھ لی۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حائل میں واقع بحرہ بنی رشید کے پہاڑوں پر برف کی موٹی تہ جمی ہوئی ہے۔
ماہ صیام کے مبارک مہینے میں خوشگوار موسم سے شہری لطف اندوز ہوئے ۔