بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے زمبابوے پہنچ گئی

جنوبی افریقا کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 23،21 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ادھر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اشتہار
Back to top button