آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور مسز انجیلا اگلر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور مسز انجیلا اگلر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باوجوہ کی امریکی نام الامور مسزانجیلا اگلر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ ”پرامن مستحکم اور ترقی کرتا افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے“۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم سے باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پرامن مستحکم اور ترقی کرتا افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ توقع ہے پاک امریکا کا ہر شعبے میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔دوسری جانب امریکی ناظم الامور مسز انجیلا نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے، افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لیے امریکا تعاون کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نیافغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ’یکم مئی 2021 سے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے انخلا کا عمل شروع ہوجائے گا اور 11ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی فوجی نکل جائیں گے‘۔امریکی صدر جو بائیڈ ن نے یہ فیصلہ افغانستان میں جاری طویل خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے کیا ہے۔ طالبان نے امریکی اور نیٹو افواخ کے انخلا کو طالبان کی کامیابی قرار دیا ہے، تاہم امریکا نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی حکومت کے ساتھ تعاون کر کے حکومت تشکیل دیں اور افغانستان میں دیر پا قیام عمل کے لیے کوشش کریں۔