بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید262.65پوائنٹس کے اضافے سے 45311.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.63فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت36ارب55کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 27.78فیصد کم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45347پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعدازاں 35پوائنٹس گرگئے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس262.65پوائنٹس کے اضافے سے 45311.22پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 107.94پوائنٹس کے اضافے سی18544.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس141.71پوائنٹس کے اضافے سی30707.76پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔

اشتہار
Back to top button