قومی
فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کے وکیل کورونا میں مبتلا
سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔عدالتِ عظمیٰ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کے معاملے کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کی علالت پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔