بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونا 87 ہزار 877 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 743 ڈالر ہے۔

Back to top button