تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ،سکواڈ میں تین تبدیلیاں
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنچورین میں کھیلے جارہے اس میچ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی ٹیم میں شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد حسنین کی جگہ فخر زمان، آصف علی، اور حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدرعلی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقہ ٹیم کپتان ہینریک کلاسین، آئیڈن مارکرم، جانیمن ملان، روسی وین ڈر ڈوسین، وین بلیون، جارج لِندا، اینڈائل پھیخلوکوائیو، سساندا ماگالا، بیورن ہینڈرکس، لزاد ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے، جبکہ اس میچ کی فاتح ٹیم کم از کم سیریز میں شکست سے بچ جائے گی۔