بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 اور 10گرام کی قیمت میں 1287 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 1730ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1287روپے کی کمی واقع ہوٸی ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 102000روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر87448 روپے ہوگٸی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60روپے کی کمی سے 1300روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1287روپے کی کمی سے 1114.54روپے رہی۔

اشتہار
Back to top button