بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول 1 امپائرنگ کورس کرانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈنے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں لیول 1 امپائرنگ کورس کروانے کا اعلان کیا ہے،اس کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور سکول کرکٹ کی سطح پر امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے اہل ہوں گے۔خواہشمند امیدواروں کو کورس کے ابتدائی تین روز امپائرنگ کے قوانین کی بنیادی تربیت دی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری روز ان کا تحریری امتحان ، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔

امپائرنگ کورس میں شرکت کے خواہشمند امیدوارwww.pcb.com.pk/URپر دستیاب آن لائن فارم، د رکار معلومات کے ہمراہ،23 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں۔سابق انٹرنیشنل/فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو رجسٹریشن میں ترجیح دی جائے گی۔25 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ان کورسز میں شرکت کرسکتے ہیں۔ شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو پانچ ہزار روپے رجسٹریشن فیس جمع کروانی ہوگی۔امپائرنگ کورس میں شرکت کے خواہشمند امیدوار مزید معلومات کے لیی0300-4102609پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button