بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح متعلق نئی ہدایات جاری

سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔وزیر اسلامی امور عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز تراویح ہوگی، عشاء کی نماز اور تراویح کا کل دورانیہ 30 منٹ ہوگا۔

عبداللطیف آل الشیخ کے مطابق نمازی اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں، ماسک لگائیں اور سماجی فاصلہ قائم کریں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اتوار 11 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند مملکت میں کہیں بھی نظر نہیں آیا لہٰذا پیر 12 اپریل کو شعبان کی 30 اور یکم رمضان منگل 13 اپریل کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلا اجازت عمرہ کے لیے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے گی جو کورونا ویکسین لگواچکے ہوں گے ۔

اشتہار
Back to top button