کورونا کیسز میں اضافہ، لاہور کے دو بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یو میں گنجائش ختم

لاہور میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شہر کے سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ہیں۔لاہور کے دو بڑے اسپتالوں میو اسپتال اور سروسز اسپتال میں کورونا کے مزید مریضوں کے لیے جگہ بھی دستیاب نہیں ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سروسز اسپتال کا 32 بستروں والا آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکا ہے اور مزید مریضوں کو داخل نہیں کیا جا سکتا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق میو اسپتال میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے تاہم جناح، جنرل اور گنگا رام اسپتالوں کے آئی سی یوز میں ابھی گنجائش ہے۔

Exit mobile version