بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد میں پہلا الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ اسٹیشن قائم

اسلام آباد میں پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کے لیے شاندار سہولیات کا آغاز ، پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ اسٹیشن اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا۔

اسلام آبادمیں نصب کیے جانے والے الیکٹرگ گاڑیوں کے اس چارجنگ اسٹیشن سے صرف 50 روپے میں گاڑی کی بیٹری فل کروائی جا سکے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیسلا نے الیکٹرک کاروں کے لیے پاکستان میں تیار ہونے والے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کردیا جہاں چند منٹ میں گاڑیاں چارج ہو سکیں گی۔اس طرح پاکستان میں اب بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے بیرون ملک سے چارجر درآمد کرنے کی جھنجھٹ کا خاتمہ ہوگیا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر حسین کا کہنا ہے کہ اس میں وہ تمام سیفٹیز اور سرٹیفکیشنز موجود ہیں جو کسی بھی انٹر نیشل اسٹینڈر کے موافق ہوں گی۔

اشتہار
Back to top button