بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گا۔

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔آج ہونے والے اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو ہو گی۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 5 اپریل کو ہونا تھا تاہم اجلاس کو ملتوی کر کے 11 اپریل کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Back to top button