بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سٹون کرشنگ انڈسٹری نے ہڑتال ختم کردی

وفاقی وزیر حماد اظہر سے مذاکرات کے بعد اسٹون کرشنگ انڈسٹری نے ہڑتال ختم کردی۔وزیر لیبر پنجاب عنصر مجید کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیر حماد اظہر سے ملاقات کی، وفد نے کرشنگ انڈسٹری سے متعلق تحفظات سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا۔وزیر محنت عنصر مجید نے کرشنگ انڈسٹری پر سیلز ٹیکس دیگر اضلاع کے مطابق کرنے کی استدعا کی۔

عنصر مجید کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے ممبر سیلز ٹیکس کو اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اشتہار
Back to top button