بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال 2 خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے طلب

وزارت دفاع نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال 2 خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے حکومت سے 33 کروڑ روپے مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے طیاروں کی مرمت کے لیے حکومت سے 33 کروڑ روپے طلب کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت دفاع نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کے زیر استعمال خصوصی طیاروں کی سالانہ مرمت درکار ہے، 2 وی وی آئی پی گلف اسٹریم طیاروں کی مرمت کے لیے33 کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کا فیصلہ جلد کرے گی۔

اشتہار
Back to top button