قومی
ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بغیر ماسک داخلے پر پابندی
عالمی وباء کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باعث ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلکات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بغیرماسک کے داخلے کی کوشش پرسی اے اے قوانین کے تحت جرمانہ ہوگا ، اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سخت احکامات پر کراچی ائیرپورٹ پر ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی کا بورڈ آویزاں کردیا گیا ہے جب کہ کراچی ائیرپورٹ کے داخلی دروازوں سمیت مختلف مقامات پر اس حوالے سے انتباہی بینرز بھی لگادیے گئے۔