قومی
سول ایوی ایشن نے سفری پابندیوں میں توسیع کر دی
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چارٹرڈ اور نجی فلائٹس کے ساتھ ساتھ پاکستان آنے والی پروازوں اور اندرون ملک مسافروں کے لیے سفری پابندیوں میں 5 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 23 مارچ 2021 سے نافذ العمل ہوں گی اور ان میں 5 اپریل 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 4 ہزار 757 افراد متاثر، فعال کیسز 50 ہزار سے تجاوز کر گئے
سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 20 مارچ 2021 کو دی گئی ممالک کی درجہ بندی کی فہرست بھی اسی لحاظ سے مؤثر ہو گی۔