کھیل
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی گئی، بیٹنگ میں کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان، سٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی جبکہ بابر اعظم بغیر کھیلے پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔دبئی سے جاری تازہ رینکنگ میں بیٹنگ اور بولنگ کی ٹاپ پوزیشن پر کین ولیمسن اور پیٹ کمنز براجمان ہیں۔ آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے دوسرے نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔انجری کا شکار پاکستانی قائد بابر اعظم بغیر ٹیسٹ میچ کھیلے پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔